رحیم یار خان سے وقاص کی رپورٹ /
شیدانی لیاقت پور کے علاقے حبیب آباد میں پسند کی شادی کرنے والے 25 سالہ نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول محمد ساجد ولد شیر محمد اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ راستے میں حملہ آوروں نے اسے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمد ساجد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد رورل ہیلتھ سینٹر خان بیلا منتقل کر دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول نے پسند کی شادی کی تھی، اور واقعے کا پس منظر اسی معاملے سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک قتل کی اصل وجہ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

