Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پنجاب میں اے آئی انقلاب کا آغاز؛ علی ڈار کا شنگھائی میں ہواوے ریسرچ سینٹر کا اہم دورہ

      سام سنگ کے نئے ماڈلز کی تفصیلات لیک،نئے فولڈ ایبل فونز اور واچ کے اہم راز فاش، کیا کچھ نیا ہے؟

      گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ تو اس کے پیچھے ‘پیٹرولیم مافیا’ کا خطرناک کھیل ہے!چشم کشا رپورٹ

      دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن: پاکستان سمیت لاکھوں صارفین سروس سے محروم

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر  حاجی فضل محمود انجم 

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے


    جب وطن کی خاطر کوئی سپاہی اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتا ہے تو پوری قوم اسے شہید کہہ کر اسے خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔ اس کے درجات کی بلندی اور جنت میں بلند مقام کی دعائیں کی جاتی ہیں، بوقت شہادت اسکے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے اور اس کی وطن کی خاطر دی گئی اس قربانی پر حکومت کی طرف سے اعزازات، مالی امداد یا مراعات جاری رکھنے کے اعلانات کئے جاتے ہیں۔ مگر ایک سوال ایسا بھی ہے جو ہم میں سے ہر ایک درد مند دل کو ہمیشہ بے چین کئے رکھتا ہے، وہ یہ کہ :-

    "کیا ایک شہید کی جان کی قیمت صرف اسکی تنخواہ یا مالی پیکج ہو سکتی ہے؟

    چاہے وہ پیکج مقدار اور حجم میں جتنا بھی بڑا ہو۔” یقینا” نہیں کیونکہ وطن کی عزت و آبرو اور اسکی سالمیت کی خاطر جان دینے والا شہید نہ صرف اپنے بچوں کا مستقبل اپنے وطن کی خاطر قربان کر رہا ہوتا ہے بلکہ وہ اپنی ذاتی خواہشات، اپنے والدین کے سہانے خواب اور اپنی شریکِ حیات کی زندگی کی خوشیوں کو بھی قوم و وطن پر قربان کر رہا ہوتا ہے۔ اسکی وطن کی خاطر دی گئی اس قربانی کا صلہ نہ تو کسی بینک کے ہینڈسم سے چیک سے ادا ہو سکتا ہے اور نہ ہی کسی بڑی سے بڑی تنخواہ سے کیونکہ تنخواہ تو ایک ملازم کی خدمات کا معاوضہ ہوتا ہے جبکہ شہادت ایک ایسا انمول رتبہ ہے جو کسی بھی پے اسکیل، الاؤنس یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا۔ وطن کی عزت و آبرو کی خاطر جان قربان کرنے والا شخص صرف اپنا فرض ادا نہیں کرتا بلکہ اپنے اس فرض کی ادائیگی میں اپنی قیمتی جان،اپنی زندگی، اپنے خاندان اور اپنے مستقبل کو بھی ملک و قوم کی عزت و آن اور آبرو پر نچھاور کر دیتا ہے۔شہداء کی قربانیوں کو انکی تنخواہ سے جوڑنا گویا شہادت کے رتبے کو کم کرنے کی ایک بھونڈی کوشش تو قرار دیا جا سکتا ہے مگر شہادت کی عظمت کو کسی بھی صورت اور کسی بھی مالی طرح کی مالی منفعت کے بدلے میں ہرگز کم نہیں کیا جا سکتا۔یہاں تو ایک عام انسان کی جان بہت قیمتی اور انمول ہوتی ہے چہ جائیکہ ایک شہید کی جان کا ذکر کیا جاۓ،

    بقول علامہ اقبال:-
    دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
    عجب چیز۔۔۔۔۔۔ ہے۔۔۔۔۔۔۔ لذت آشنائی

    شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
    نہ مال غنیمت۔۔۔۔۔۔۔۔نہ کشور کشائی
    آپ کیا سمجھتے ہیں کہ شہادت صرف مر جانے کا نام ہے۔نہیں نہیں! یقینا” نہیں۔ شہادت صرف موت کا نام نہیں بلکہ ایک ایسی زندگی کا نام ہے جو عزت و عظمت، ایثار و قربانی اور ملک سے وفاداری کی ایک اعلیٰ و ارفع مثال بن جائے۔ شہید اپنے خون سے قوموں کی آزادی و خود مختاری کی تاریخ لکھتا ہے، امن و آشتی اور بقاء کیلئے بنیادیں مضبوط کرتا ہے۔ اسی لئے شہداء کو قوموں کا سرمایہ اور تاریخ کا روشن باب کہا جاتا ہے۔
    آیئے۔۔۔۔۔ یہ عہد کریں کہ شہید کے خون کو کبھی بھی اسکی تنخواہ یا معاوضے کے ترازو میں نہیں تولیں گے کیونکہ شہید کی اصل قیمت قوم کی آزادی عزت اور بقا ہے اور یہ قیمت کبھی بھی ادا نہیں کی جا سکتی کیونکہ وطن سے محبت کرنا کوئی عام بات نہیں ہے۔

    یہ شہادت گاہ الفت میں قدم رکھنا ہے
    لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا

    Related Posts

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    مقبول خبریں

    ’بوڑھے ہو ہی گئے ‘:کئیوں کو ’’کمینی سے خوشی‘‘، بھائی کی بڑھتی عمر دیکھ کر مداحوں کے ہوش اڑ گئے؛

    امریکا کی تاریخ میں پہلی بار؛ جے ڈی وینس کی طرف سے سوشل میڈیا پر بڑی خوشخبری کا اعلان

    بدبخت نے چار سالہ بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے ق ت ل کر دیا

    وقار بھی کھو بیٹھے؟ شکست کے بعد ارجنٹین ٹیم کا شرمناک رویہ، ہسپانوی کھلاڑیوں سے ہاتھ پائی

    فائنل : ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بلاگ

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.