مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے متعارف کرائی گئی 70 ڈالر مالیت کی چیٹ جی پی ٹی برانڈڈ باسکٹ بال لانچ ہونے کے صرف ایک دن کے اندر فروخت ہو گئی، حالانکہ سوشل میڈیا پر اس پروڈکٹ کو بڑے پیمانے پر تنقید اور طنز کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
کمپنی کے مطابق یہ باسکٹ بال اس کی ’پاز۔پلے۔پرامپٹ‘ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد صارفین کو یہ یاد دلانا ہے کہ تخلیقی صلاحیت صرف اسکرینوں تک محدود نہیں ہوتی۔
مصنوعات کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ بعض اوقات بہترین خیالات کھیل کے دوران سامنے آتے ہیں۔
تاہم 70 ڈالر کی قیمت نے صارفین کو حیران کر دیا کیونکہ امریکا میں اسی معیار کے سائز 7 ربڑ کی باسکٹ بال عام طور پر تقریباً 20 ڈالر میں دستیاب ہوتے ہیں۔

