سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ایک آئل ٹینکر الٹ گیا لیکن کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقہ زیرو پوائنٹ پر پی ایس او کا آئل ٹینکر الٹ گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورت حال پر قابو پا لیا ٹینکر میں دس ہزار لیٹر آئل موجود ہے۔ جس میں سے 5 ہزار ڈیزل اور 5 ہزار پٹرول ہے۔

