صوبائی صدرپی ٹی آئی جنید اکبرنے شانگلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم ہیں جو ریاست کا جبر برداشت کر رہے ہیں جو خود کو خان کا زیادہ وفادار ثابت کرتے ہیں وہ آئیں سامنے اور بتائیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے میں ہر ہفتے اڈیالہ جاتا ہوں آج پھر مجھے اشتہاری قرار دے دیا ہے میرا جرم کیا ہے۔جنید اکبر کا بڑا اعتراف ہم مفاہمت کرنے والے ناکام ہو گئے ہیں ہم جو سیاسی حل تلاش کر رہے تھے ہم ناکام ہو گئے ہیں ہم نے ورکرز کی گالیاں برداشت کیں اور بہت کوشش کی کہ بات چیت سے کوئی حل نکل آئے لیکن ہم ناکام ہو گئے ہیں ۔

