مورو (رپورٹ محمد اسلم مغل)
مورو کے قریب سُدھوجا تھانے کی حدود گاؤں گل محمد جیسر کے رہائشی نوجوان عورت شاہدان زوجہ نصیر جیسر پراسرار طور پر فوت۔ عورت کی لاش سول اسپتال منتقل۔ ڈاکٹروں کی جانب سے پوسٹ مارٹم جاری۔ مقتولہ کے بھائی نظام الدین جیسر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تین سال پہلے پسند کی شادی کرنے پر جرگے کے ذریعے جرمانے کے عوض بہن کو نصیر احمد جیسر سے بیاہ دی تھی جو بہن پر روز تشدد کرتا تھا۔ اس کے تشدد کی وجہ سے اسے نازک حالت میں نوابشاہ اسپتال بھی لے کر گئے تھے۔ جو آج ہماری بہن کو زہر دے کر قتل کر دیا گیا ہے اور اب جھوٹا ڈرامہ رچا کر کہہ رہے ہیں کہ اسے سانپ نے کاٹا ہے۔ جبکہ دوسری طرف الزام کے تحت آنے والے نصیر جیسر کی بہن کا کہنا ہے کہ رات کے وقت شاہدان واش روم میں گئی تو وہاں موجود سانپ نے اسے کاٹا اور وہ فوت ہو گئی۔ اس طرح کے واقعے کے بعد مقتولہ کا شوہر اسپتال نہیں پہنچا جبکہ ورثاء کی موجودگی میں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ادھر سُدھوجا پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

