Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

      گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات پرسیکیورٹی ہائی الرٹ، وزیراعظم شہبازشریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شرکت کرینگے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایران اپنے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تدفین کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے انتظامات کر رہا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ملک کی سرحدوں پر پہرا مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ نماز جنازہ میں شرکت کرینگے
    ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اہم ترین غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیراعظم تین سے پانچ جولائی تک ایران اور ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کل اپنے اس دورے پر روانہ ہوں گے اور ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کے دیگر اہم وزرا بھی شامل ہوں گے۔
    طاہر اندرابی کے مطابق وزیراعظم ایران جا کر وہاں کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے اور دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا مکرر اظہار کریں گے۔
    اس کے بعد وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر استنبول جائیں گے، جہاں وہ ایک بڑی کاروباری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
    ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اِرنا‘ سے بات کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد اکرام نیا نے سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا کہ مختلف ممالک سے آنے والے اعلیٰ حکام، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کی آمد کو محفوظ بنانے کے لیے ایرانی فورسز کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ زمینی، بحری اور فضائی افواج نے ملک کی سرحدوں پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے تاکہ ہر طرح سے حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور ایران کی فضائی دفاعی فورس فضائی حدود کی دن رات کڑی نگرانی کر رہی ہے۔
    آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا یہ سلسلہ چھ دنوں تک جاری رہے گا جو ایران اور پڑوسی ملک عراق کے پانچ مختلف شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔
    یہ رسومات ہفتے کے دن سے شروع ہوں گی، تہران کے بڑے مصلیٰ کمپلیکس میں ان کا جسدِ خاکی رکھا جائے گا اور پیر کے دن تہران کی سڑکوں سے جنازے کو جلوس کی صورت میں گزارا جائے گا۔
    اس کے بعد سات جولائی کو ان کے جسدِ خاکی کو مقدس شہر قم لے جایا جائے گا اور پھر وہاں سے عراق کے شہروں نجف اور کربلا منتقل کیا جائے گا۔ ان تمام شہروں میں رسومات کی ادائیگی کے بعد نو جولائی کو انہیں تدفین کے لیے دوبارہ ایران میں ان کے آبائی شہر مشہد لایا جائے گا۔
    حکام کا اندازہ ہے کہ ان آخری رسومات میں ملک اور دنیا بھر سے تقریباً پندرہ سے بیس ملین یعنی ڈیڑھ سے دو کروڑ سوگوار شرکت کریں گے، جس کی وجہ سے پولیس کو انتہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    اسموقع پر دنیا کے تیس سے زیادہ ممالک بشمول روس، چین، پاکستان، بھارت، جارجیا اور کیوبا کے بڑے رہنما اور نوے ممالک کے مذہبی پیشوا شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

    Related Posts

    خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں،شفیع جان صوبائی وزیر اطلاعات

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں،شفیع جان صوبائی وزیر اطلاعات

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    برمودا سے بوسٹن جانے والا ایئر ایمبولینس طیارہ لاپتہ،بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.