لیاقت پور(سٹی رپورٹر)
لیاقت پور میں پاکستان سول سولجر موومنٹ کے تحصیل جنرل سیکرٹری طلعت محمود عظیمی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ لائبریری گراؤنڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مرحوم طلعت محمود عظیمی لیاقت پور میں پاکستان سول سولجر موومنٹ کے تحصیل جنرل سیکرٹری اور سٹی صدر مجلس وحدت المسلمین یونٹ لیاقت پور بھی تھے مرحوم کی وفات پر چیئرمین پاکستان سول سولجر موومنٹ حاجی تاج محمد خان،نائب صدر پاکستان خیال محمد خان پاکستان سول سولجر موومنٹ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان خان بابا پاکستان سول سولجر موومنٹ، سینئر نائب صدر پاکستان سید وسیم بخاری پاکستان سول سولجر موومنٹ،صدر جنوبی پنجاب ملک مجتبی چنڑ پاکستان سول سولجر موومنٹ،جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب سید عامر شاہ پاکستان سول سولجر موومنٹ،ڈویژنل صدر عالمگیر چوہدری پاکستان سول سولجر موومنٹ،ضلعی صدر بھاول پور ملک اعجاز پاکستان سول سولجر موومنٹ،ضلعی صدر رحیم یارخان چوہدری طارق گوندل پاکستان سول سولجر موومنٹ،سینئر نائب صدر تحصیل لیاقت پور جام محمد اکرم ویہا،جام محمد امجد کھیارا نائب صدر تحصیل لیاقت پور،صدر نیشنل پریس کلب ڈاکٹر محمد اسلم بیگ،صدر درخواستی پریس کلب ٹھل حمزہ فقیر حافظ عبد الغفار آرائیں،ملک حشمت اعوان چیئرمین نیشنل پریس کلب لیاقت پور سمیت دیگر عمائدین علاقہ نے طلعت محمود عظیمی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے مرحوم طلعت محمود عظیمی کی پسماندگان میں بیوہ،دوبیٹے اور ایک بیٹی ہے

