چنیوٹ (فرحان بلال سے)
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان ، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور پاک آرمی کے افسران کا چنیوٹ اور بھوانہ شہر میں 7 محرم الحرام کے کیٹیگری اے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ، اس موقع پر ممبران امن کمیٹی ، تمام مسالک کے علماء کرام ، منتظمین بھی ہمراہ تھے ،افسران نے منتظمین سے ملاقات کی ،سیکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا ،افسران نے منتظمین کے ہمراہ جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،افسران نے حساس پوائنٹس, داخلی اور خارجی راستوں,چھت ڈیوٹی پوائنٹس کو چیک کیا ،ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان ، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،حرم الحرام کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے,محرم الحرام کے دوران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے

