پاکپتن( رپورٹ:اکرام حسین شاہ)

عرس بابا فرید پاکپتن حضرت بابا فرید کے عرس کی تقریبات جاری ہیں ۔ سیکرٹری اوقاف احسان بھٹہ نے تیسرے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی ۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا ڈی پی او ایڈمنسٹریٹر اوقاف،د اوقاف پاکپتن مینجر اوقاف اظہر فرید اور حسنین سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجو د تھیں۔ بہشتی دروازہ کھلتے ہی دربار حق فرید یا فرید کے نعروں سے گونج اٹھا اوقاف پاکپتن کی طرف سے آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

