Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

      زیورخ میں خود کار ٹیکسیوں (Robotaxis) کا آغاز؛ سوئٹزر لینڈ بلا ڈرائیور ٹیکسی سروس والایورپ کا دوسرا ملک

      افغانستان کے پہلے خلاباز عبدالاحد مہمند کا 67 برس کی عمر میں انتقال

      بڑی خوشخبری ،آئی فون سمیت تمام امپورٹڈ موبائل فون سستے ہوگئے

      ایپل کا نیا ’آئی فون 18 پرو‘؛ کیا کیا شاندار اے آئی فیچرز اور خصوصیات ہیں ، جانئے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نویں اور دسویں محرم الحرام میں بجلی فراہمی کے لئے اقدامات، ایمرجنسی کنٹرول سینٹرقائم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)

    کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے محرم الحرام کے ایام میں بجلی کی باقاعدہ اور مسلسل فراہمی کے لئے پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر (پی ڈی سی) کیسکومیں کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے جو چیف انجینئر کی نگرانی میں ایکسئن، ایس ڈی او اور لائن اسٹاف پر مشتمل عملہ 24گھنٹے 3شفٹوں میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کومانیٹر کرنے اوربجلی کی صورتحال سے متعلق بھی کیسکوچیف کوآگاہ کرتارہے گا۔ نویں اور دسویں محرم الحرام میں کیسکوکے آپریشن سرکلز اورڈویژن کی سطح پربھی کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے جس میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز،ایکسئنز اور ایس ڈی اوز آپریشنل عملہ کے علاوہ گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) کے افسران اورعملہ بھی نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران گرڈاسٹیشنز میں اپنی موجودگی کویقینی بنائیں گے۔ کیسکوایمرجنسی کنٹرول سینٹر صوبائی حکومت کے زیرانتظام ایمرجنسی کنٹرول روم اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطے میں رہے گا۔ کنٹرول سینٹر امام بارگاہوں سے منسلک فیڈروں اورمحرم الحرام کے جلوس والے راستوں میں بجلی منقطع ہونے کی صورت میں یا صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر بجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے گا۔ اسکے علاوہ کسی بھی علاقہ میں تکنیکی خرابی کو دور کرنے اور بجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے کیسکوٹیم اور متعلقہ فیڈروں کے سب ڈویژنل افسران (SDO) اپنے عملہ کے ساتھ دفاترمیں موجودرہیں گے تاکہ بجلی سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی سے بر وقت نمٹا جا سکے۔
    نویں اور دسویں محرم الحرام میں ا مام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں سے منسلک 11فیڈرزکولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیاگیاہے جن میں مری آباد، سید آباد، طوغی روڈ، لیاقت بازارایکسپریس،گلستان روڈ، حالی روڈ،کاسی ون، کاسی ٹو اور سٹی، ویسٹرن بائی پاس، ہزارہ ٹاون،انڈسٹریل، کرانی، غازی،خیر بخش مری، نیوجان محمد، اولڈلیاقت بازار،منی مارکیٹ، سٹیلائٹ ٹاون، اے ون سٹی، سرکی روڈ، جبل نور،دوستین،سورج گنج بازار، نواں کلی، شہبازٹاون، بروری روڈ، جناح ٹاون، پی اے ایف سٹی فیڈرزشامل ہیں جن پرنویں اور دسویں محرم تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ اسی طرح کوئٹہ شہرسے باہر صوبہ کے دیگر اضلاع میں بھی مجالس اورعزاداری کے دوران ژوب سٹی،لورالائی کینٹ، ڈیرمرادجمالی سٹی،، صحبت پور سٹی، گنداخہ فضل فقیر، بھاگ سٹی، مچ سٹی،سبی سالم شاہ، ڈھاڈرایکسپریس، خضدارسول کالونی، ڈسٹرکٹ دُکی لورالائی فیڈروں کو بھی شام 7بجے سے صبح5بجے تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔صارفین بجلی بندش سے متعلق انفرادی شکایات کیلئے 24گھنٹے براہ راست کیسکوہیلپ لائن118 کے علاوہ 0819201445 پربھی کال کرکے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔

    Related Posts

    نواب شاہ سوا ارب کا منی لانڈرنگ اسکینڈل بے نقاب،  تحقیقات شروع

    کار سوار کی لڑکی کو اغ وا کرنے کی کوشش

    جھل مگسی دو افراد اغوا

    مقبول خبریں

    قلات سرکاری ٹھیکیدارتین سیکیورٹی گارڈز سمیت اغوا

      عرس بابا فرید ،سیکرٹری اوقاف نے تیسرے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی

    پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد ایڈوانس ٹیکس میں کمی

    ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ایف سولہ اور جے ایف 17 طیاروں کا فلائنگ سلیوٹ

    بلاگ

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    سوشل میڈیا کا زہر: طبی غلط معلومات کی خاموش وبا

    وردی، سفارش اور انصاف کی جنگ، ،ڈی پی او قصور نے سیاسی دباؤ کے تاثر کو کیسے دفن کیا؟

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.