سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ کے سنیئر صحافی حاجی عبد المجید شہزاد نے سیالکوٹ کے علاقہ پکی کوٹلی کے رہائشی محمد عظیم ولد محمد بشیر کے خلاف ایک درخواست وزیر اعظم میاں شہباز شریف سمیت چیف آف ڈیفنس فورسز وغیرہ کو ارسال کی تھی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ وزیراعظم و چیف آف ڈیفینس فورسز نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانولہ ریجن کو محمد عظیم کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) نے انکوائری ایس ایس پی ریجنل انکوائری بورڈ گوجرانولہ ریجن کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ محمد عظیم خود کو بین الاقوامی کالعدم تنظیم کا پیروکار ظاہر کرتا ہے اور اس نے ایک سول آرمڈ فورسز کے آفیسر پر قاتلانہ حملہ کرکے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کی غلیظ گالیاں و سنگین نتائج دھمکیاں دیں۔اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ محمد عظیم سابقہ کریمینل ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملٹری ایکٹ کے تحت ایسے افراد کے خلاف ملٹری کورٹ میں بھی ٹرائل ہو سکتا ہے۔ سول آرمڈ فورسز کے آفیسر پر قاتلانہ حملہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی لیکن مقامی پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی تھی۔

