جھڈو( رپورٹ / قیصر راجہ راجپوت )
نوکوٹ کے معروف تاجر و زمیندار رات ہریش مانوانی لاپتہ، شٹر بند ہڑتال اور دھرنا نوکوٹ کے معروف تاجر اور زمیندار رات ہریش مانوانی اپنی زرعی زمینوں سے گھر نوکوٹ واپس آ رہے تھے کہ راستے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔مغوی کے بھائی کے مطابق ہریش مانوانی کے موبائل فون سے ہونے والی آخری کال میں اغواء ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، جس کے بعد اہل خانہ اور تاجر برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔واقعے کے خلاف صبح ہوتے ہی بیوپاری ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر بھر میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی، جبکہ تاجروں اور شہریوں نے خواجہ چوک پر دھرنا دے کر مغوی تاجر کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔دھرنے کے دوران تاجروں نے امن و امان کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

