سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)محرم الحرام کے موقع پر ضلع سیالکوٹ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افیسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کو امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کا پیغام دیا گیا جبکہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

