Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بڑی خوشخبری ،آئی فون سمیت تمام امپورٹڈ موبائل فون سستے ہوگئے

      ایپل کا نیا ’آئی فون 18 پرو‘؛ کیا کیا شاندار اے آئی فیچرز اور خصوصیات ہیں ، جانئے!

      استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

      ’’ اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ’’ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ کی رونمائی کردی،

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی کارکردگی زیرو، تقاریر لیڈر سے شروع اور لیڈر پر ختم،نوازشریف کا نام قومی ترقی سے جڑا ہے نوٹ پر ضروری نہیں ، عظمیٰ بخاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کے لیے کچھ بھی نہیں، اسی لیے ان کی تقاریر لیڈر سے شروع ہو کر لیڈر پر ہی ختم ہو جاتی ہیں۔  خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں 189 منصوبوں کے لیے فی منصوبہ صرف 1 لاکھ روپے جبکہ 177 منصوبوں کے لیے محض 10 ہزار روپے مختص کیے ہیں، جو ترقیاتی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔تبدیلی کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود خیبرپختونخوا میں عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور بعض علاقوں میں لوگ آج بھی ڈولیوں کے ذریعے دریا عبور کرنے پر مجبور ہیں۔  وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا ہے اور آج پوری دنیا اور عالمی میڈیا ان کی قیادت اور کردار کا اعتراف کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی حالات میں جس نوعیت کی کشیدہ صورتحال پیدا ہوئی، وہ کسی حد تک ایک ’’ورلڈ وائیڈ بحران‘‘ کی شکل اختیار کر گئی تھی، تاہم پاکستان کی قیادت نے دانشمندی، سفارتی حکمتِ عملی اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے خطے کو بڑے نقصان سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
    انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالیہ معاہدات دیرپا ثابت ہوں گے اور اس کے نتیجے میں خطے سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے، جو دراصل عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبہ بندی کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اپوزیشن بجٹ جیسے سنجیدہ معاملے پر بامقصد بحث کے بجائے سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور سیاسی نعرہ بازی تک محدود ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کی تقاریر زیادہ تر’’سیاسی تاثر‘‘ اور ’’غیر ضروری جذباتی بیانیے‘‘پر مبنی ہوتی ہیں، جبکہ عوامی مسائل پر سنجیدہ بحث آخر میں چند منٹ تک محدود رہ جاتی ہے۔
    انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ماضی میں اپوزیشن کی اپنی حکومتوں نے عوامی فلاح کے بڑے منصوبے شروع کیے ہوتے تو آج وہ ان کا ذکر ضرور کرتے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے کسان کارڈ، صحت، تعلیم، لائیو اسٹاک اور دیگر شعبوں میں نمایاں اقدامات کیے گئے ہیں جو عوام کے لیے واضح بہتری کا باعث بن رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘، تعلیمی وظائف، اور لیپ ٹاپ سکیم جیسے اقدامات بغیر کسی تفریق کے عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
    سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میاں نواز شریف کا نام نوٹ پر ہونا ضروری نہیں، کیونکہ ان کا نام پاکستان کی تاریخ کے بڑے ترقیاتی منصوبوں، ایٹمی دھماکوں کے بعد قومی انفراسٹرکچر، موٹرویز اور مجموعی قومی ترقی کے ساتھ ہمیشہ جڑا رہے گا.یہ رائے کسی کی ذاتی محبت اور عقیدت کا اظہار ہو سکتی ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔
    انہوں نے بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت کا مکمل فوکس اپنے وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے روزمرہ ریونیو بڑھانے پر ہے۔ تمام ترقیاتی منصوبے اپنی بنیاد کے مطابق جاری ہیں اور کسی بھی اہم منصوبے پر کٹ لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔حکومت کو امید ہے کہ دسمبر تک ریونیو کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور صوبہ مالی طور پر زیادہ مستحکم پوزیشن میں ہوگا۔
    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپوزیشن اب بھی پرانی اور غیر حقیقت پسندانہ حساب کتاب کے ساتھ سیاسی بیانیہ بنا رہی ہے، جبکہ حکومت کا وژن پورے پنجاب میں یکساں ترقی ہے۔ الیکٹرک بسوں، “اپنی چھت اپنا گھر” جیسے منصوبوں اور دیگر فلاحی پروگراموں کی تقسیم کسی مخصوص علاقے تک محدود نہیں بلکہ پورے صوبے میں جاری ہے۔ حکومت کے اقدامات کے نتائج واضح ہیں اور عوامی سطح پر انہیں پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ بعض حلقے محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں۔  کچھ لوگ صرف ڈالر بنانے کی خاطر من گھڑت اور حقائق کے برعکس جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں۔ضروری ہے کہ گفتگو میں اخلاقیات اور ذمہ داری کو برقرار رکھا جائے، کیونکہ غیر تصدیق شدہ اور جذباتی بیانات معاشرتی انتشار کا سبب بنتے ہیں۔
    آخر میں انہوں نے سیکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران رینجرز اور پاک فوج کے دستے تعینات کیے جا رہے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ یا دیگر سیکیورٹی اقدامات سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا، جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

    Related Posts

    جی ٹی روڈ کی مشرقی سائیڈ،سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ

    پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن تحصیل میاں چنوں کے صدر کی یٰسین بھٹی کے آفس آمد

    گھریلوملازمہ سے زیادتی اور قتل کیس : 17 سالہ عائشہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری

    مقبول خبریں

    ورلڈ کپ فٹبال، کیپ وردے کا جادو ،یورو گوئے سے میچ بھی ڈرا

    عاشورہ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    ایران امریکا مذاکرات، پاکستانیوں نے 5 روز میں 3 کھرب کے ایرانی ریال خرید لئے

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے

    شیخوپورہ ، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، مقتول بچے کے لواحقین کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج

    بلاگ

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    سوشل میڈیا کا زہر: طبی غلط معلومات کی خاموش وبا

    وردی، سفارش اور انصاف کی جنگ، ،ڈی پی او قصور نے سیاسی دباؤ کے تاثر کو کیسے دفن کیا؟

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.