Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      برصغیر میں ہوابازی کی تاریخ کا سنہری دن: کراچی اور ممبئی کے درمیان پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے

      جرمن پولیس کی کارروائی: 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں روبوٹ تحویل میں

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    2026-27 پنجاب بجٹ، صحت کے شعبے ، جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اربوں روپے مختص

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں صحت کے شعبے کی بہتری، جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور نئے منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کر دیے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے 5 ارب 35 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔میڈیکل کالجز کے طلبہ کیلئے ہاسٹلز کی بحالی کے 2 ارب روپے مالیت کے منصوبے میں آئندہ مالی سال کیلئے 38 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ میو ہسپتال لاہور کی او پی ڈی کی ری ویمپنگ کے 3 ارب روپے کے منصوبے کیلئے 30 کروڑ 68 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
    سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی اور گائنی بلاک میں نئی لفٹس کی تنصیب کیلئے 7 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HMIS) کے نفاذ کیلئے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔بجٹ میں ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال کے منصوبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہسپتال کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 15 ارب 25 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
    صوبے کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں امراض قلب کے علاج کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے کیتھ لیبز کے قیام کا منصوبہ بھی بجٹ کا حصہ ہے، جس کیلئے ایک ارب 71 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں جدید طبی آلات کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے صوبے میں علاج معالجے کی سہولیات میں بہتری، جدید طبی ٹیکنالوجی کی دستیابی اور مریضوں کو بہتر صحت کی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

    Related Posts

    قومی اسمبلی اور سینٹ کی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق

    چڑیا گھر میں خونی ڈرامہ: شیر کے جنگلے میں کودنے والا شخص درندے کا لقمہ بن گیا، شہر میں سنسنی

    کرم، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، فتنہ الخوارج کے بارہ دہشت گرد جہنم واصل، پاک فوج کا افسر شہید

    مقبول خبریں

    یمن: صدارتی محل پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

    ڈسکہ میں ٹریفک حادثہ، دو کمسن بہنیں جاں بحق

    چونڈہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 15 سالہ لڑکا جاں بحق

    صوبائی مشیر صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت اور طبی سہولیات کا جائزہ

    گورنر خیبرپختونخوا کا دیر کالونی سانحہ کے شہداء کے بچوں کیلئے 10، 10 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 2 لاکھ روپے کا اعلان

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.