Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا B-52 بمبار طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

      واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

      بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے ٹرانسپورٹ طیارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

      آسام :بھارتی فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

      ایلون مسک دنیا کے“پہلے ٹریلین ایئر ”بن گئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے چکوال میں آسٹریلوی بچی کے قتل اور ماضی میں زمان پارک آپریشن کے دوران پیش آنے والے ایک سچے واقعے کا موازنہ کرتے ہوئے پاکستانی نظام کو بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چکوال میں پولیس فائرنگ سے آسٹریلوی نژاد بچی ہانیہ احمد کی ہلاکت اور آسٹریلوی وزیرِ اعظم کی مداخلت پر ردِعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے ملکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دہرے معیار پر شدید تنقید کی اور واضح کیا ہے کہ پاکستان میں انصاف اور عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کو ملتی ہے، جبکہ عام پاکستانی شہری کو کیڑے مکوڑوں کی طرح سمجھا جاتا ہے۔

    بالکل صحیح آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت ہے کہ آج پوری CCD ملزوم خاندان کے دروازے پر ماتھا ٹیک رہی ہے، مجھے یاد ہے کہ زمان پارک پر چھاپہ پڑا اور کئ MPA اور سینیٹر اعجاز چوہدری گرفتار ہوئے، رات کو سب لوگ تھانہ ریس کورس کے فرش پر بیٹھے تھے کہ گبھرایا ہوا تھانیدار اندر آیا “آپ میں شاھد… https://t.co/3g01BNCjrN

    — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 16, 2026


    فواد چوہدری کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ یہ بالکل صحیح اور تلخ حقیقت ہے کہ یہ صرف اور صرف آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت ہے کہ آج پوری سی سی ڈی اور پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت مظلوم خاندان کے دروازے پر ماتھا ٹیک رہی ہے اور معافیاں مانگ رہی ہے، ورنہ اگر یہ کوئی عام پاکستانی خاندان ہوتا تو اب تک پولیس انہیں ہی مجرم بنا چکی ہوتی۔
    اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے جب عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا، تو وہاں سے تحریکِ انصاف کے کئی ایم پی ایز اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد رات کو سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر ارکانِ اسمبلی تھانہ ریس کورس کے فرش پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک گھبرایا ہوا تھانیدار اندر آیا اور اونچی آواز میں بولا، ‘آپ میں سے شاہد کون ہے؟’۔سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ وہاں موجود ایک قیدی شاہد بھائی نے جواب دیا، ‘جی میں ہوں شاہد’، تھانیدار نے پوچھا، ‘تسی برٹش نیشنل او؟’ (کیا آپ برطانوی شہری ہیں؟) شاہد نے جواب دیا، ‘جی میں برٹش نیشنل آں’، یہ بات سنتے ہی تھانیدار نے کہا، ‘پہلاں نہیں دسیا! (پہلے کیوں نہیں بتایا؟)’۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سینیٹر اعجاز چوہدری اور ایم پی اے صاحبان تھانے کے فرش پر ہی بیٹھے رہ گئے جبکہ شاہد بھائی کو برٹش نیشنل ہونے کی وجہ سے نا صرف فوری چھوڑ دیا گیا بلکہ پولیس نے ان سے ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگی، جو ملک اپنے عام شہریوں کا سینیٹر ہونے کے باوجود احترام نہ کرتا ہو لیکن ایک غیرملکی پاسپورٹ کے سامنے ڈھیر ہو جاتا ہو، اس ملک کا مستقبل کیا ہوگا؟۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سرکاری دفاتر میں باقاعدہ ایک سیٹ کوڈ کے تحت اپنے ہی شہریوں کی تذلیل اور بے عزتی کرنے کو افسران اپنا فخر اور رعب سمجھتے ہیں، اللہ ہی ان حکمرانوں اور اداروں کو عقل دے کہ ایک مضبوط اور غیرت مند ملک ہمیشہ اپنے شہریوں کو عزت دے کر بنتا ہے، اپنوں کو بے عزت اور ذلیل کرکے کوئی بھی ریاست دنیا میں قائم نہیں رہ سکتی۔

    Related Posts

    جم والی گلی میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی شکایات، اہل علاقہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس

    محرم الحرام،شہید بینظیرآباد رینج میں سیکیورٹی پلان جاری، 8 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

    مقبول خبریں

    ٹرمپ پرامید، قطر کا کردار اہم؛ ایران نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا

    تاریخ سے کھلواڑ، اسٹار بکس کوریا کا بڑا قدم؛ ہزاروں آؤٹ لیٹس بند کر کے عملے کو ‘تاریخی سبق’ پڑھایا جائے گا

    صومالی لینڈ کے سفارتخانے کا یروشلم میں افتتاح، او آئی سی، صومالیہ کی مذمت

    امریکا ایران امن معاہدہ، ایرانی ریال کی اونچی اڑان، طلب میں اضافہ

    ’’ کوکین کوئین‘‘ انمول پنکی کے فون سے 100 جی بی ڈیٹا ریکور،اہم تصاویر، فوٹیجز اور بنک ریکارڈ شامل

    بلاگ

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    سونے کی گرتی قیمتیں: پاکستان کے لیے موقع یا خطرے کی گھنٹی؟

    پاکستان کا بجٹ: ترقی کا راستہ یا زوال کا نقشہ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.