سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت)
شمس آباد جگرانی محلہ کی جم والی گلی میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی شکایات، اہل علاقہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ سکھر کے گنجان آباد علاقے شمس آباد جگرانی محلہ، جم والی گلی کے رہائشیوں نے مبینہ طور پر علاقے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی افراد کے مطابق ایک خاتون کی جانب سے مبینہ طور پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ مالی فوائد کے عوض مذکورہ مقام پر سرگرم ہے، جس کے باعث شریف اور باوقار خاندانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر ایسی کوئی غیر قانونی یا غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہیں تو ان کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس حکام اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے اور یہ بھی معلوم کیا جائے کہ اگر کوئی غیر قانونی سرگرمی جاری ہے تو اس کی سرپرستی یا اجازت کون دے رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی اور علاقے کے پرامن ماحول کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

