جورہاٹ (آسام): بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک AN-32 ٹرانسپورٹ طیارہ ہفتہ کو آسام کے جورہاٹ ایئر فورس اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگیا۔
असम के जोरहाट में एयरफोर्स का कार्गो प्लेन AN-32 हादसे का शिकार हो गया है. एयरबेस के अंदर लैंडिंग के दौरान विमान में आग लग गई. फिलहाल #IAF #Jorhat #Assam pic.twitter.com/MLSKRJrmqi
— Kishor Joshi (@KishorJoshi02) June 13, 2026
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جورہاٹ کے روڑیاہ ایئر فورس اسٹیشن کے اندر پیش آیا، جہاں طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی یا لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے کسی مسئلے کے باعث آگ لگ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں طیارے کے قریب سے دھواں اٹھتے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

