آسام میں بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے ٹرانسپورٹ طیارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے ۔
WATCH: CCTV shows the moment an Indian Air Force An-32 transport aircraft crashed while attempting to land at the Jorhat Air Force Station in Assam on Saturday.
Five personnel lost their lives in the accident. In a statement, the Air Force said it “deeply regrets the loss of… pic.twitter.com/CeY6N7ad5V
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) June 14, 2026
رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا بھارتی فضائیہ کا اینٹونوف اے این-32 طیارہ دو انجنوں پر مشتمل درمیانے درجے کا ٹرانسپورٹ طیارہ ہوتا ہے جو فوجی اہلکاروں، اسلحے اور سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
آسام :بھارتی فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ گزشتہ کئی دہائیوں سے طیارہ حادثات کے مسئلے سے دوچار رہی ہے خصوصاً پرانے روسی ساختہ طیاروں کے حوالے سے سوالات اٹھتے رہے ہیں۔
جون 2019 میں ایک اے این-32 طیارہ ریاست اروناچل پردیش میں چین کی سرحد کے قریب لاپتا ہونے کے بعد تباہ شدہ حالت میں ملا تھا۔ اس حادثے میں 13 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
اسی طرح 2016 بھارتی فضائیہ کا ایک اے این-32 طیارہ خلیج بنگال کے اوپر پرواز کے دوران لاپتا ہوگیا تھا۔ طیارے میں سوار تمام 29 افراد ہلاک تصور کیے گئے تھے اور یہ بھارتی فضائی تاریخ کے بڑے حادثات میں شمار ہوتا ہے۔

