نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
اے سی واپڈا کے ایکسین مخدوم مدثر کی ہدایات پر سب ڈویژن ون کے ایس ڈی او زمان بھٹی، چیئرمین سید حبدار علی شاہ، رحمان زرداری، چیف آرگنائزر سید فیصل شاہ اور آرگنائزر سجاد حسین مغل نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ، امام بارگاہ حیدری، امام بارگاہ غلامانِ عباس سمیت دیگر امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر سید فیصل شاہ کی کاوشوں سے امام بارگاہ حیدری میں 100 کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا، جبکہ دیگر امام بارگاہوں میں بھی بجلی سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ واپڈا حکام نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے اجتماعات اور جلوسوں کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی فنی خرابی یا شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔

