پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صارفین کے مطابق انہیں میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم فیس بک پر میسجز بھیجنے اور پوسٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ایکس پر فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی شکایات کی ہیں، تاہم میٹا کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

