(انورزیب خان پشاور)
تھانہ اضاخیل پولیس کی اہم کارروائی سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر اسلحہ نمائش کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد۔تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک نوجوان اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا۔ ویڈیو سے معاشرے اور خصوصاً نوجوان نسل پر برے اثرات مرتب ہو رہے تھے۔ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کلیم اللہ خان ایس ایچ او تھانہ اضاخیل نے فوری کارروائی کی۔ پولیس ٹیم نے گاؤں اضاخیل میں چھاپہ مار کر ملزم حمزہ ولد صفدر علی شاہ کو حراست میں لے لیا۔ملزم کے قبضے سے ویڈیو میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے قبضہ پولیس میں کر لیا گیا۔

