Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مذاکرات کامیاب، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال مؤخر 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر رحمت اللہ بلوچ
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    ذرائع کے مطابق 25 ارب روپے کی لاگت سے نئی فورس کا قیام، قافلہ سسٹم، اور انشورنس: بلوچستان میں شاہراہوں پر سکیورٹی کا نیا نظام بلوچستان میں مرکزی شاہراہوں پر مال بردار گاڑیوں کو جلانے اور خراب سکیورٹی صورتحال کے خلاف تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے بعد حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال مؤخر کردی گئی ہے۔حکومت نے شاہراہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے 25 ارب روپے کی لاگت سے نئی فورس کے قیام، جلائی گئی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ اور بلوچستان میں مال بردار گاڑیوں کے لیے انشورنس سکیم سمیت متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

    تاجر تنظیموں، ٹرانسپورٹرز اور مائنز مالکان کی جانب سے جمعرات کو بلوچستان بھر میں ہڑتال کی گئی تھی جس کے باعث کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کاروباری مراکز بند رہے جبکہ بلوچستان کو پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے ملانے والی اہم شاہراہوں پر ٹریفک بھی معطل رہی۔ مظاہرین نے شاہراہوں پر حملوں، گاڑیوں کو جلانے اور لوٹ مار کے واقعات کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکیورٹی اور معاوضے کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔احتجاج میں 20 سے زائد تنظیموں نے حصہ لیا جبکہ سیاسی جماعتوں اور وکلا تنظیموں نے بھی حمایت کی۔ ابتدا میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال دی گئی تھی تاہم مذاکرات کے بعد اسے ایک روز بعد ہی مؤخر کردیا گیا۔ٹرانسپورٹراور تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں بلوچستان کی اہم شاہراہوں خصوصاً کوئٹہ۔تفتان ایران روٹ پر درجنوں مال بردار گاڑیاں جلائی جا چکی ہیں جس سے ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ ان کے مطابق پہلے صرف معدنیات لے جانے والی گاڑیاں نشانہ بنتی تھیں لیکن اب پھل، خوراکی اشیا سمیت عام تجارتی سامان اور ایل پی جی ٹینکرز بھی حملوں کی زد میں ہیں جس کے باعث بیشتر ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیاں بند کر دی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث بلوچستان کے اندرون ملک سامان کی ترسیل، ہمسایہ ملک کے ساتھ تجارت رک گئی تھی۔
    بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے جمعرات کی شام میں کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومتی اقدامات کا اعلان کیا۔
    ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے اعتراف کیا کہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا احتجاج بلا وجہ نہیں ، ان کے بیشتر مسائل حقیقی ہیں جن کے حل کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
    حمزہ شفقات نے کہا کہ تاجروں کے 33 مطالبات میں سے 15 پر اتفاق ہو چکا ہے جبکہ باقی معاملات پر بھی بات چیت جاری ہے۔ ان کے مطابق وفاقی نوعیت کے معاملات پر وزیراعظم سے رابطہ کیا گیا ہے اور وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین ایف بی آر بجٹ کے بعد کوئٹہ آئیں گے۔
    انہوں نے بتایا کہ شاہراہوں پر سکیورٹی کے لیے نئی فورس قائم کی جا رہی ہے جبکہ مال بردار گاڑیوں کے لیے انشورنس نظام بھی متعارف کرایا جائے گا اس سلسلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس سے بات چیت جاری ہے۔ بلوچستان حکومت بھی انشورنس میں اپنا حصہ ڈالے گی۔
    ان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر جلائی گئی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی اس عمل کو تیز کیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح دہشت گردی سے متاثرہ گاڑیوں کی واپسی کا وقت مہینوں سے کم کر کے ایک ہفتہ کیا جا رہا ہے۔
    ان کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث پھنسنے والی گاڑیوں کو اب قافلوں کی صورت میں سکیورٹی حصار میں منزل تک پہنچایا جائے گا جس میں ضرورت پڑنے پر پاکستان فوج کی مدد بھی لی جائے گی۔ آئی جی بلوچستان بھی تاجروں کے ساتھ سکیورٹی پلان پر مشاورت کریں گے ۔حمزہ شفقات کے مطابق بار بار اور غیر ضروری چیکنگ کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جارہا ہے۔ قومی شاہراہوں پر قائم 55 چیک پوسٹوں کی تعداد مرحلہ وار کم کی جائے گی جبکہ بعض چوکیوں سے کسٹم اختیارات واپس لے کر انہیں صرف سکیورٹی تک محدود کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے باہر جانے والی چھوٹی اور نجی گاڑیوں کی لکپاس اور بلیلی چیک پوسٹوں پر چیکنگ اب نہیں کی جائے گی جبکہ مال بردار گاڑیوں کے لیے خصوصی کلیئرنس کارڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ ایک بار چیکنگ کے بعد بار بار روکا نہ جائے۔سندھ میں بلوچستان کے تاجروں ، ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو تنگ کئے جانے کی شکایات پر سندھ حکومت سے مسئلہ اٹھایا جائےگا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوئٹہ ڈیرہ غازی خان شاہراہ پر رکھنی کے قریب بواٹہ چوکی پر بسوں اور گاڑیوں کی چیکنگ میں تین چار گھنٹے کی شکایت پر بھی غور کیاگیا۔ اب چیکنگ کو گھنٹوں سے کم کرکے 15 سے 20 منٹ تک لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ روڈ نیٹ روک، گاڑیوں اور مائنز اینڈ منرل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی فورس قائم کی جارہی ہے جو اگلے چھ مہینے میں تیار ہوگی۔ اس وقت تک مال بردار گاڑیوں کو سکیورٹی حصار میں خصوصی قافلوں میں لے جایا جائے گا۔
    ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ سے پیسہ نکال کر سکیورٹی پر لگایا جارہا ہے۔ حکومت اور تاجر برادری اسمگلنگ کے خاتمے پر متفق ہیں، سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم جائز اور قانونی کاروبار کو ہر قسم کی سہولت دی جائے گی۔

    Related Posts

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.