Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بالی وڈ لیجنڈ گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کرنے کا اعلان،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے ایک حالیہ بیان نے سوشل میڈیا اور میڈیا حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سنیتا آہوجا نے ممبئی ایئرپورٹ پر گفتگو کے دوران مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنی تمام تر جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
    واقعہ اس وقت پیش آیا جب سنیتا آہوجا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ ایئرپورٹ پر موجود تھیں اور میڈیا کے نمائندوں نے ان سے ان کی جائیداد کے بارے میں سوال کیا۔ سنیتا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری دولت کا اصل وارث ان کا پالتو کتا ہی ہوگا۔ ان کا یہ غیر متوقع اور مزاحیہ بیان وہاں موجود فوٹوگرافرز اور رپورٹرز کے لیے بھی حیران کن تھا، جبکہ سوشل میڈیا پر اس بیان کے بعد مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔
    سنیتا آہوجا کے اس بیان کے بعد ان کی گووندا کے ساتھ نجی زندگی اور ممکنہ علیحدگی سے متعلق پرانی چہ مگوئیاں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔ یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا 1987 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے دو بچے، ٹینا اور یشوردھن ہیں۔ میڈیا میں اکثر ان دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں آتی رہتی ہیں، جن کی تردید یہ جوڑا وقتاً فوقتاً کرتا رہا ہے۔
    دوسری جانب، ایک خوشگوار خبر یہ ہے کہ سنیتا آہوجا کے اپنے بھتیجے کرشنا ابھیشیک کے ساتھ طویل عرصے سے جاری اختلافات میں کمی آ رہی ہے۔ تقریباً 14 سال تک جاری رہنے والی یہ خاندانی تلخی اب ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے، اور دونوں کے تعلقات میں بہتری کے واضح آثار دیکھے جا رہے ہیں۔

    Related Posts

    روس نے یوکرین پر گرایا 3 ٹن کا بم، یوکرینی فوجی اڈوں کو پہنچا شدید نقصان

    امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

    کراچی رینجرز حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار قاری بشیر گرفتار: دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی

    مقبول خبریں

    روس نے یوکرین پر گرایا 3 ٹن کا بم، یوکرینی فوجی اڈوں کو پہنچا شدید نقصان

    امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

    کراچی رینجرز حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار قاری بشیر گرفتار: دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی

    سونے ، چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

    ہسپتال میں داخل معذور لڑکی کا گردہ نکالنے کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف، 3 ملزم گرفتار

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.