دیر بالا ( بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
دیر بالا واڑی میں منعقد مظلوم اولسی تحریک کا کنونشن شدید بدنظمی اور ہلڑ بازی کا شکار ہو کر رہ گیا ،تفصیلات کے مطابق مظلوم اولسی تحریک کا ورکرز کنونشن واڑی میں منعقد ہوا جس کی کامیابی کےلیے تحریک کی کارکنوں اور مختلف سیاسی رہنماوں نے سوشل میڈیا پر بھر پور مہم بھی چلاٸی تھی۔کنونشن میں عام کارکنوں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں اور عام لوگوں نے بھی شرکت کی لیکن جوں ہی تحریک کا قاٸد صادق خان ادوزیٸ سینکڑوں کلومیٹر دور بلوچستان سے کنوشن پنڈال اپہنچے تو شدید بدنظمی پیدا ہوٸی اور زبردست دھکم پیل اور افراتفری کے ماحول نے جنم دیا اس موقع پر تحریک کے بانی صادق خان ادوزیٸ کے ڈراٸیور سے موباٸل بھی چھین لیاگیا جبکہ بعض افراد سے ہرس چھیننے اور جیبیں کاٹنے کی واقعات بھی ہوٸے بات یہاں تک پہنچ گٸ کہ معزز مہمان کو سٹیج پر تشریف فرما ہونے کے لیے جگہ بھی نہ مل سکی اور وہ وہاں سے بغیر خطاب کٸے مایوسی اور پریشانی کے عالم نکل گٸے یہ پہلا موقع تھا کہ اس طرح کے معزز مہمان کا استقبال دھکم پیل بدنظمی اور افراتفری سے کیا گیا اور ضلع دیر بالا کے احسن روایات کا بیدردی سے جنازہ نکالا گیا ۔عجیب بات ہے کہ بہت سے امید یں لانے والے معزز مہمان کو مایوسی اور پریشانی کے انمول تحاٸف سے نواز کر الوداع کیا گیا ۔اس صورتحال سے تحریک کے رھنما صادق خان ادوزیٸ کافی مایوس ہوٸے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے انہوں نے اس غیر متوقع سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے دیر بالا کے غیور عوام سے اس طرح کے سلوک کی توقع نہیں تھی ،قومی تحریک کے رھنما سے روا رکھے گٸے اس نامناسب سلوک کی باشعور لوگوں کی طرف سے زبردست مذمت کا سلسلہ جاری ہے

