Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

      کرپٹو کرنسی والے تیاری پکڑیں، بجٹ میں کرپٹو ٹریڈنگ پر کیپٹل گین ٹیکس لگے گا

      اساتذہ کی وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ پالیسی تیار، گولڈن ہینڈ شیک ملے گا

      مصنوعی ذہانت کا انقلاب: کون سی یونیورسٹی ڈگریاں وقعت کھو بیٹھیں گی؟

      ایپل کا پاکستان میں بڑا اقدام:DARAZ پر بطور ’منظورشدہ ری سیلر‘ باضابطہ آغاز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیاست سے عدالت تک: ‘دن کاٹنے’ کے لیے 50 سال بعد وکالت کا لائسنس بحال ، ایڈووکیٹ شیخ رشید احمد اب چیمبر میں بیٹھیں گے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سیاسی میدان کے پرانے کھلاڑی شیخ رشید احمد نے اب سیاست کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں بھی اپنی ‘دلیل’ آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پچاس سالہ طویل وقفے کے بعد شیخ رشید کی وکالت کا لائسنس بحال کردی گیا۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپنے اس اچانک فیصلے کے پیچھے کارفرما فلسفے کا اظہار کچھ اس انداز میں کیا کہ سننے والے بھی ہنس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ، "سارا دن گزارنا بڑا مشکل ہوتا ہے، دن کٹتا نہیں ہے، اس لیے سوچا کہ کیوں نہ دوبارہ وکالت شروع کی جائے۔”

    شیخ رشید نے وکالت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا.کہتے ہیں کہ پچاس سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ دوبارہ بحال کر دی،میں بار کاادنیٰ سا ساتھی بن گیا ہوں، pic.twitter.com/fi8oPo1XFl

    — Latif Shah (@LatifShah27163) June 2, 2026


    گویا ملک کے سیاسی ایوانوں میں گرمی پیدا کرنے والے شیخ صاحب کو اب ‘فری ٹائم’ میں اپنا وقت گزارنے کے لیے قانونی کتابیں اور کچہری کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

    بار کی سیاست نہیں، صرف چیمبر!

    شیخ رشید نے وضاحت کی کہ وہ بار ایسوسی ایشن کی سیاست میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ سردار رازق ایڈوکیٹ کے چیمبر میں بیٹھ کر قانونی موشگافیاں کریں گے۔
    تجزیہ کار اس فیصلے کو شیخ رشید کے منفرد اندازِ سیاست کا ہی ایک حصہ قرار دے رہے ہیں۔ جہاں سیاست میں ان کے بیانات اور پیش گوئیاں ہمیشہ خبروں کی زینت بنتی ہیں، وہیں اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا عدالتوں میں بھی وہ اپنی مخصوص ‘شیخ رشید’اسٹائل اداکاری اور برجستہ جملوں سے ججوں اور مخالف وکیلوں کو قائل کر پاتے ہیں یا نہیں۔
    اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ کیا شیخ صاحب کا یہ فیصلہ صرف ‘دن کاٹنے’ کا ایک ذریعہ ثابت ہوگا یا وہ کچہری میں بھی سیاسی ہلچل مچانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فی الحال تو راولپنڈی کی بار میں اس پیش رفت پر دلچسپ چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

    Related Posts

     کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    اٹلی میں چار پاکستانی کھیت مزدوروں کو کار میں بند کرکے جلا دیا گیا

    :”ہم تخت کے لیے نہیں، آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں”: شہزادی نور پہلوی

    مقبول خبریں

     کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    سیاست سے عدالت تک: ‘دن کاٹنے’ کے لیے 50 سال بعد وکالت کا لائسنس بحال ، ایڈووکیٹ شیخ رشید احمد اب چیمبر میں بیٹھیں گے

    اٹلی میں چار پاکستانی کھیت مزدوروں کو کار میں بند کرکے جلا دیا گیا

    :”ہم تخت کے لیے نہیں، آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں”: شہزادی نور پہلوی

    کرپٹو کرنسی والے تیاری پکڑیں، بجٹ میں کرپٹو ٹریڈنگ پر کیپٹل گین ٹیکس لگے گا

    بلاگ

    جب ویزا، ووٹ سے زیادہ اہم ہو جائے

    مضبوط آئی جی یا محدود اختیارات؟ پنجاب پولیس کے حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

    ”بیوروکریسی کو داغدار کرتے ٹک ٹاکر افسران“ ملک محمد سلمان کا کالم

    اورہمارا یہ گندہ و بدبو دار طبقاتی نظام

    ابراہیمی معاہدے: مسلم دنیا بدل رہی ہے، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.