لوئیزیانا :اپنے سفاک سنگدل باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے 8 بچوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، ملزم کی بیوی سے علیحدگی کاکیس چل رہا تھا۔
یہ حملہ امریکی ریاست لوئیزیانا کے شہر شریوپورٹ کے ایک علاقے میں دو گھروں تک پھیلا، جس کے بعد پورا علاقہ شدید صدمے میں ہے۔ اسے حالیہ برسوں میں امریکا کے مہلک ترین اجتماعی فائرنگ کے واقعات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
شریوپورٹ پولیس کے ترجمان کرس بورڈی لون کے مطابق فائرنگ میں دو خواتین بھی شدید زخمی ہوئیں، جن میں حملہ آور کی بیوی اور بچوں کی ماں بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق حملے اتوار کی صبح طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے شریوپورٹ شہر کے جنوب وسطی علاقے میں شروع ہوئے، جہاں ملزم نے پہلے ایک گھر میں ایک خاتون کو گولی ماری، پھر گاڑی چلا کر دوسرے مقام پر پہنچا جہاں یہ ہولناک واردات پیش آئی۔
Shamar Elkins is being identified on social posts as the suspect in the Shreveport, Louisiana shooting, where 8 children were shot and killed and the suspect was later shot dead by police. https://t.co/WUl697pPOm pic.twitter.com/G98wK4qrh8
— GeoTechWar (@geotechwar) April 19, 2026
ترجمان کے مطابق دوسرے گھر کے اندر سات بچوں کو قتل کیا گیا، جبکہ ایک اور بچے کی لاش گھر کی چھت پر ملی، بظاہر وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایک اور بچہ چھت سے کود گیا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا اور اس کے بچ جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
کرسٹل براؤن، جو زخمی ہونے والی خواتین میں سے ایک کی رشتہ دار ہیں، کے مطابق ایلکنز اور اس کی بیوی کے درمیان طلاق کی کارروائی جاری تھی اور انہیں پیر کے روز عدالت میں پیش ہونا تھا۔
4/
Shreveport, Louisiana: 8 children were shot and killed in a shooting. Identified as Jayla Elkins, 3; Shayla Elkins, 5; Kayla Pugh, 6; Layla Pugh, 7; Markaydon Pugh, 10; Sariahh Snow, 11; Khedarrion Snow, 6; and Braylon Snow, 5. Shamar Elkins is the suspect. https://t.co/9qYl8JT3sI— GeoTechWar (@geotechwar) April 20, 2026
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے قبل دونوں کے درمیان علیحدگی کے معاملے پر جھگڑا بھی ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایلکنز کے اپنی بیوی سے چار بچے تھے جبکہ تین بچے ایک اور خاتون سے تھے جو قریب ہی رہتی تھی اور وہ خاتون بھی فائرنگ میں زخمی ہوئی۔
ان کے مطابق تمام بچے ایک ہی گھر میں موجود تھے۔کرسٹل براؤن نے بچوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش مزاج، نہایت دوستانہ اور بے حد معصوم تھے۔

