لاہور:جوہر ٹاؤن سے نجی کالج کے اغوا ہونے والے سی ای او عابد وزیر خان کو اغواء کاروں نے رہا کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عابد وزیر خان بخیریت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ان کی طبی حالت تسلی بخش ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کی واردات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ اغواء کاروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد اغواء کے واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

