Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےپولیس کو کم عمر طلبا کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
    مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
    پنجاب میں 16سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے جب کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔
    پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا جب کہ ٹریفک کے لیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ عوام کو اپنی حفاظت کے لئے عادتوں کو بدلنا ہوگا، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔
    مریم نواز نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں، ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی، والدین بچوں کو روڈسیفٹی کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے اور بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2445 پولیس گاڑ یاں قانون کی زد میں آگئی۔
    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو فوری گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
    منگل کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے کا نوٹس لے لیا۔
    چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے جب کہ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔
    واضح رہےکہ  چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو آج میٹنگ کے لیے چیمبر میں بلایا تھا جس پر آئی جی پنجاب آج لاہور ہائیکورٹ آئے۔

     

    Related Posts

    سیالکوٹ :تھانہ سول لائن میں کچھ ہی دیر میں دو ایس ایچ اوز کی تبدیلی، سب انسپکٹرمیاں شہباز نے چارج سنبھال لیا

    مہنگائی کا 20 ماہ کا ریکارڈ پاش پاش: ٹرانسپورٹ اور ایندھن کی قیمتوں نے اپریل میں افراطِ زر کو 10.9 فیصد پر پہنچا دیا!

    ایران کی نئی تجاویز بھی مسترد، میں مطمئن نہیں ، پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    مقبول خبریں

    سیالکوٹ :تھانہ سول لائن میں کچھ ہی دیر میں دو ایس ایچ اوز کی تبدیلی، سب انسپکٹرمیاں شہباز نے چارج سنبھال لیا

    امریکی بحریہ قزاقوں کی طرح کام کررہی ہے ، کام نفع بخش ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران کی نئی تجاویز بھی مسترد، میں مطمئن نہیں ، پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں، امریکاکی تصدیق، تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار

    بیواؤں اور یتیموں کی دعائیں رنگ لے آئیں! مریم نواز کا 5 ارب روپے کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ، ہر مستحق کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.