اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنے بھائی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے اس میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 مارچ کوجیل حکام کو واضح احکامات جاری کیے تھے کہ ان کی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے لیکن درخواست گزار کے بقول جیل حکام نے اس عدالتی حکم نامے پر عمل درآمد نہیں کیا۔
علیمہ خان کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست میں اڈیالہ جیل روالپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے کو نظر انداز کرنے پر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

