بیلم:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کوپ 30 میں شرکت کے لیے برازیل کے شہر بیلم کے لیے روانہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیلم کے راستے میں چاروں طرف پھیلے جنگلات یہ یاد دلاتے ہیں کہ فطرت توازن، صبر اور حوصلے کا سبق دیتی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ فطرت سے سیکھنے کو بہت کچھ ہے، پنجاب کا ہرا بھرا اور محفوظ مستقبل بنانے کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے پنجاب کی ماحول دوست کہانی پیش کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف آج پاکستان پویلین کا افتتاح کریں گی اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گی۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم رانا سکندر اور وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق بھی ہمراہ ہیں وزیراعلی مریم نواز شریف کاپ 30 کانفرس میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے وژن اور اقدامات پر کلیدی خطاب کریں گی جبکہ وہ کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں، جنگلات اور جنگی حیات کے تحفظ و فروغ کا وژن اجاگر کریں گی۔

