Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کی تمام ترامیم کی شق وار منظوری دے دی۔ رپورٹ آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ جبکہ اتحادی جماعتوں کی مجوزہ ترامیم پر دوبارہ غورکیا جائے گا۔

    مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے بیشتر ترامیم پر مشتمل بنیادی مجوزہ ڈرافٹ منظور کرلیا۔ کمیٹی ارکان نے صدرمملکت کو عہدے پر رہتے ہوئے اور بعد میں بھی استثنیٰ دینے پر اصولی اتفاق کرلیا تاہم اس کا اطلاق کس حد تک ہوگا۔ یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

    ترمیم کے مطابق صدر مملکت ہائیکورٹ کے جج کوجوڈیشل کمیشن کی سفارش پر ٹرانسفر کرنے کے مجاز ہوں گے، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا تبادلہ نہیں کیا جا سکے گا، ٹرانسفر ہونے والا جج دوسری عدالت کے چیف جسٹس سے سینئر نہیں ہوگا۔ اتفاق کیا گیا کہ آئینی عدالتیں قائم ہوں گی، کوئی بھی کیس ایک سال تک پیروی نہ ہونے پر نمٹا ہوا تصور ہوگا۔

    متفقہ نکات میں وزیراعظم کو7مشیر رکھنے کا اختیار شامل ہے، وزرائے اعلیٰ کے مشیروں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویزپرغور کیا گیا۔ مجوزہ ترمیم پرکمیٹی اپنی رپورٹ سینیٹ میں پیش کرے گی، جس کے بعد آئینی ترمیم منظور کروانے کے مراحل کا آغاز ہوگا۔

    اجلاس میں ایم کیو ایم کی بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز سے متعلق ترمیم پر بھی مشاورت کی گئی تاہم پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی تجاویز پر اعتراض اٹھایا جبکہ دیگر اتحادی جماعتوں کی جانب سے مزید تین ترامیم پیش کی گئیں۔ خیبر پختونخوا سے نام خیبر ہٹا کر پختونخوا رکھنے کے تجویز پر بھی غور ہوا، بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے پر بھی مشاورت ہوئی۔

    خیال رہے کہ آئین میں ترمیم کے لیے دونوں ایوانوں سے الگ الگ دو تہائی اکثریتی حمایت درکار ہو گی۔ اس وقت آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ سے 64 اور قومی اسمبلی سے 224 ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے۔ سینٹ میں اپوزیشن بینچز پر30 ارکان موجود ہیں جو ممکنہ طور پر آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے۔

    Related Posts

    کویت پے ڈیزل لے کر پاکستانی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گذر کر کراچی روانہ

    امریکا سے مذاکرات ، باضابطہ ثالث پاکستان ہی ہے، ایران

    اسلحہ ذخائر کی بحالی میں چند برس تک لگ سکتے ہیں: امریکی وزیرِ دفاع

    مقبول خبریں

    کویت پے ڈیزل لے کر پاکستانی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گذر کر کراچی روانہ

    امریکا سے مذاکرات ، باضابطہ ثالث پاکستان ہی ہے، ایران

    ایران جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی سینٹ میں قرارداد چھٹی مرتبہ مسترد، جنگ تو ہوہی نہیں رہی، ٹرمپ انتظامیہ

    ایران مذاکرات، نظرثانی تجویز آج آسکتی ہے، صرف مجھے اور کچھ لوگوں کو ہی حقیقت پتہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    سابق اینکر حال سیاستدان اقرار الحسن کو جواب دینے پر ایف آئی اے اہلکار چیمہ معطل

    بلاگ

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.