Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نالہ ڈیک بپھر گیا نارووال،سیالکوٹ میں تباہی، بحریہ ٹاؤن پارک ویو سوسائٹی میں پولیس کے اعلانات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی، بیک وقت پنجاب کے تین دریاؤں ستلج ،راوی اور چنا ب کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے دریائے توی سے بھی پانی چھو ڑ دیا جس کے باعث پنجاب کو  سیلاب  کا سامنا ہے۔ پنجاب کے متعدد علاقے  سہ پہر تک زیر آب آ چکے ہیں۔ ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیر آب ہے اور درجنوں دیہات میں سیلاب کا پانی گھس گیا ہے۔

    دوسری طرف ملتان روڑ دریائے راوی کہ سنگم پر موجود رہائشی سو سائٹیوں میں پیرا فورس اور پولیس کی جانب سے رہائشیوں کو محتاط رہنے کے  اعلانات کئے جارہے ہیں ۔ریائے راوی کناری مجمود بوٹی سے سندر تک رہائشی آبادیوں کو قیمتی اشیاء اور مال مویشی ہٹانے کی تنبہہ کردی

    پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیئے گئے۔ملتان روڈ پرواقع پارک ویو کینال روڈ ،بحریہ ٹاون ،الرحمن سمیت 13سے زائد ہاوسنگ سوسائٹیوں کو  وارننگ دیدی گئی ہے۔

    اسی طرح دریائے راوی شاہدرہ شفیق آباد لوئر مال اسلام پورہ ساندہ شیرا کوٹ ہنجروال چوہنگ سندر رائیونڈ پولیس  کو شہریوں کے جان و مال بچانے کے لئےمتحرک کردیا گیا ہے جبکہ دریائے راوی میں پانی کا بہاو بڑھنے اور ممکنہ خطرہ کہ پیش نظر پولیس ایمرجنسی ریسیکو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ آج رات آدھی رات کے وقت بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا بڑا ریلہ راوی میں سے گذرے گا۔

    سیالکوٹ، نارووال اور ضلع گوجرانوالہ کے متعدد علاقوں میں نالہ ڈیک کے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک نالہ ڈیک میں اس سہ پہر 60ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے

    دریائے چناب میں پانی کے ریلے میں  مزید اضافے کا امکان 5.5-6.0 لاکھ کیوسک ہے۔
    جسڑ کے مقام پر راوی سے گذرنے والا پانی  2.0 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے جبکہ جی ایس والا کے مقام پر  دریائے ستلج اگلے 12 گھنٹوں میں 2.8 لاکھ کیوسک کو چھو سکتا ہے۔

    نارووال میں نالہ ڈیک تباہ کاریاں زیادہ رپورٹ ہو رہی ہیں۔ کیونکہ بھارت سے چھوڑے گئے ساٹھ ہزار کیوسک پانی کا ریلا ابھی نارووال ضلع کے علاقوں سے ہی گزر رہا ہے۔ جوں جوں یہ ریلا آگے بڑھے گا، اس کی زد میں آنے والے دیہات کی تعداد بڑھتی جائے گی۔

    نارووال میں نالہ ڈیک میں طغیانی کے دوران 50سالہ رشید پانی میں بہہ گیا ۔نارووال کے علاقہ میں نالہ ڈیک پر بنا ہوا ہنجلی پل سیلاب کے ریلے میں بہہ گیا ۔

    پسرور میں نالہ ڈیک کنگرہ پر پانی کی سطح بہت زیادہ ہے۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یہاں فی الوقت 52 ہزار 762 کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس مین آنے والے گھنٹوں میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ ہے.

    پسرور کے علاقہ میں نالہ ڈیک سپر پیسج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی مقدار 15 ہزار 307 کیوسک نوٹ کی گئی ہے۔ اس پانی میں پیچھے موجود سیلاب کا ریلا آنے سے اضافہ کا امکان ہے۔

    پسرور کی حدود مین بہت سے دیہات میں ڈیک کا پانی داخل ہو چکا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم نمبر 052-9250011 یا 1718 پر رابطہ کریں

    گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے بہت سے دیہات اس وقت ڈیک میں آئی کانگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں۔ ہزاروں ایکڑ زمین پر ڈیک کا پانی پھیلا ہوا ہے اور مزید علاقے اس ریلے کی زد میں آ رہے ہیں۔ علاقہ کے سینکڑوں دیہات میں پانی پہنچ گیا ہے۔

    Related Posts

    نیشنل ینگ لیڈرز سمٹ 2026 ،سردار ملک فہد سرور کی بھی شرکت

      وارداتیں جاری، مزاحمت پر شہری زخمی، طالبعلم کی موٹر سائیکل بھی چوری

    معلوماتی پروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘طالبات کا مطالعاتی دوروں کا سلسلہ جاری

    مقبول خبریں

      وارداتیں جاری، مزاحمت پر شہری زخمی، طالبعلم کی موٹر سائیکل بھی چوری

    سانا کے مرکزی صدر  کا شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کا دورہ، اسکالرشپس و عالمی تعلیمی مواقع کے معاہدے

    نوجوان ق ت ل،ایک شخص کی کمرے سے لٹکتی لاش برآمد

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    ایران کے بحرین ،کویت اور امارات میں قائم امریکی اڈوں پر میزائل ڈرون حملے، فوجی تنصیبات، طیارے تباہ

    بلاگ

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.