Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سام سنگ کے نئے ماڈلز کی تفصیلات لیک،نئے فولڈ ایبل فونز اور واچ کے اہم راز فاش، کیا کچھ نیا ہے؟

      گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ تو اس کے پیچھے ‘پیٹرولیم مافیا’ کا خطرناک کھیل ہے!چشم کشا رپورٹ

      دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن: پاکستان سمیت لاکھوں صارفین سروس سے محروم

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کیلئے ٹیم پاکستان کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور :پاکستان ویمنز کرکٹ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے جو 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہی سکواڈ 16 سے 22 ستمبر تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شیڈول تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی جنوبی افریقہ کے خلاف حصہ لے گا۔بیٹر ایمان فاطمہ، جنہوں نے حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا، ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گی۔ فاطمہ ثناء پہلی بار کسی بڑے ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔
    23 سالہ ثناء اس سے قبل اس سال لاہور میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر میں ٹیم کی کپتان رہی ہیں، جہاں پاکستان نے تمام میچ جیت کر اس سال انڈیا اور سری لنکا میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
    پاکستان اپنے تمام گروپ میچ کولمبو کے آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گا۔ اگر پاکستان 29 اکتوبر کے سیمی فائنل اور 2 نومبر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو یہ دونوں میچ بھی کولمبو میں ہی ہوں گے۔
    مزید یہ کہ چھ کھلاڑی، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس ، صدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ پہلی بار ورلڈ کپ ون ڈے میں شرکت کریں گی۔
    اسی طرح 21 سالہ عروب، 20 سالہ شوال اور 20 سالہ ایمان اس سے قبل جنوری 2023 میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ کے افتتاحی ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
    اس کے علاوہ کوالیفائر کھیلنے والے 15 رکنی سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایمان اور صدف نے گل فیروزہ اور نجیحہ علوی کی جگہ لی ہے، جو پانچ رکنی نان ٹریولنگ ریزروز میں شامل ہیں۔ دیگر ریزروز میں طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

    Related Posts

    وقار بھی کھو بیٹھے؟ شکست کے بعد ارجنٹین ٹیم کا شرمناک رویہ، ہسپانوی کھلاڑیوں سے ہاتھ پائی

    فائنل : ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    اسپین نے فٹبال کی دنیا فتح کر لی؛ مرد ،خواتین، عالمی، اولمپک اور یورپی ٹائٹل ایک ساتھ اپنے نام

    مقبول خبریں

    ’بوڑھے ہو ہی گئے ‘:کئیوں کو ’’کمینی سے خوشی‘‘، بھائی کی بڑھتی عمر دیکھ کر مداحوں کے ہوش اڑ گئے؛

    امریکا کی تاریخ میں پہلی بار؛ جے ڈی وینس کی طرف سے سوشل میڈیا پر بڑی خوشخبری کا اعلان

    بدبخت نے چار سالہ بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے ق ت ل کر دیا

    وقار بھی کھو بیٹھے؟ شکست کے بعد ارجنٹین ٹیم کا شرمناک رویہ، ہسپانوی کھلاڑیوں سے ہاتھ پائی

    فائنل : ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بلاگ

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.