واشنگٹن ، اسلام آباد :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دیا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والا حوثی حملہ ’’انتہائی سنگین اور ناقابلِ قبول‘‘ ہے۔
ٹرمپ نے ہفتے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا، وہ انتہائی سنگین اور ناقابلِ قبول ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ چند روز کے دوران سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی، جن میں ہفتے کے روز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔ اس حملے میں ایک امریکی شہری سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے۔
The United States strongly condemns the recent attacks on the Kingdom of Saudi Arabia by the terrorist Houthis, including today’s strike on King Khalid International Airport in Riyadh that took numerous innocent lives, including an American citizen.
These reprehensible attacks demonstrate a blatant disregard for innocent civilian life. They must stop now.
We stand with the Kingdom of Saudi Arabia and its people and extend our condolences to the victims and their families.
— Secretary Marco Rubio (@SecRubio) October 10, 2026
روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ یہ شرمناک حملے بے گناہ شہریوں کی جانوں کے لیے کھلی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہیں فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابل قبول اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
أدين بشدة الهجوم الشنيع الذي شنته الميليشيا الحوثية على مطار الملك خالد الدولي في الرياض. ونتقدم بأحر التعازي إلى أسر الضحايا، وندعو الله بالشفاء العاجل والتام للمصابين.
إن الهجمات التي تستهدف المدنيين والبنية التحتية الحيوية غير مقبولة إطلاقا، وتشكل تهديدا خطيرا للسلم والاستقرار الإقليميين. ويجب أن تتوقف فورا هذه الأعمال العنيفة التي تمثل انتهاكا صارخا للقانون الدولي.
تقف باكستان بثبات وتضامن راسخ إلى جانب المملكة العربية السعودية وقيادتها وشعبها الشقيق. وانطلاقا من اتفاقية الدفاع المشترك لمكة المكرمة، وروابط الأخوة الراسخة التي تجمع بلدينا، نؤكد مجددا التزامنا الثابت بسيادة المملكة العربية السعودية وسلامة أراضيها وأمنها.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 11, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرنے والے ایسے پرتشدد اقدامات فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستانی عزم کو دہرایا۔

