Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لاہور میں باران رحمت، پنجاب بھر میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پنجاب میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث آج سے 14 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
    پی ڈی ایم اے کے مطابق 11، 13 اور 14 اکتوبر کو لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ اسی طرح 11 اور 13 اکتوبر کو فیصل آباد، خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
    دوسری جانب لاہور میں رات گئے سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے بعد واسا کی ہدایت پر نکاسی آب کے لیے عملہ فیلڈ میں موجود ہے جبکہ کنٹرول روم کے ذریعے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کے مطابق فیلڈ اسٹاف کو متحرک رکھا گیا ہے۔
    ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بارش اور آندھی کے دوران بوسیدہ اور کچے مکانات میں رہنے سے گریز کریں، غیر ضروری سفر نہ کریں اور خراب موسم میں محفوظ مقامات پر رہیں۔ آسمانی بجلی چمکنے کی صورت میں کھلے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
    شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ بچوں کو نشیبی علاقوں میں جمع پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    Related Posts

    ڈی پی او خوشاب کی نورپور تھل میں کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات

    لائبہ سے ویزا فراڈ کرنے والا مرکزی ملزم نعمان اسلام آباد سے گرفتار، خاتون ساتھی کی تلاش جاری

    سعودی ائیر پورٹس پر حملے ناقابل قبول، صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

    مقبول خبریں

    لاہور میں باران رحمت، پنجاب بھر میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ

    لائبہ سے ویزا فراڈ کرنے والا مرکزی ملزم نعمان اسلام آباد سے گرفتار، خاتون ساتھی کی تلاش جاری

    سعودی ائیر پورٹس پر حملے ناقابل قبول، صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

    پسرور اور گردونواح میں تیز بارش

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی? صدر زرداری سے شہباز شریف کی وفود کی سطح پر اہم ملاقات

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.