قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی اور حالیہ ناقص کارکردگی مہنگی پڑ گئی ہے اور وہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا میں شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں نظم و ضبط کے مسائل اور غیر تسلی بخش پرفارمنس کے باعث سابق کپتان عماد بٹ کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے میدان میں اترے گی جہاں مختلف ممالک کی ٹیموں کے مابین مقابلے ہوں گے۔

