Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پہلے 36 گھنٹے تک سروس ٹھپ رہی، اب ہیکرز کا خطرہ، مائیکروسافٹ نے جاری کی وارننگ!

      اینڈ رائڈ صارفین سے دھوکا، اٹلی نے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر 887 ملین ڈالر جرمانہ کردیا

      پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

      آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال

      چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ریڈیو پر کرکٹ کمنٹری ، اسکور میچ کے نتائج نشرکرنے پر پابندی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کابل :افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان حکومت کے حکام نے ریڈیو سٹیشنز کو کرکٹ سے متعلق کوئی بھی مواد نشر کرنے سے روک دیا ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو ریڈیو سٹیشنز کے عہدیداروں اور صوبائی ذرائع نے اس پابندی کی تصدیق کی ہے۔
    قندھار طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کا آبائی شہر ہے۔ طالبان حکومت اس سے قبل کرکٹ کی حمایت کرتی رہی ہے اور اقتدار میں واپسی کی سالگرہ کی تقریبات کے دوران کرکٹ میچز بھی منعقد کروا چکی ہے۔
    قندھار کے محکمۂ اطلاعات و ثقافت نے گذشتہ روز ریڈیو سٹیشنز کو بتایا کہ اب وہ کرکٹ سے متعلق کوئی مواد نشر نہیں کر سکتے۔
    محکمے کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس پابندی کی تصدیق کی۔ ان کے مطابق صرف میچوں کی کمنٹری ہی نہیں بلکہ کرکٹ کی خبریں اور میچوں میں کامیابی سے متعلق رپورٹس نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
    ایک مقامی ریڈیو سٹیشن کے سربراہ کے مطابق انھیں محکمۂ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے فون کر کے کہا گیا کہ وہ اب ریڈیو پر کرکٹ کی کوریج نہیں کر سکتے۔
    اس پابندی کی وجہ تاحال واضح نہیں، تاہم یہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب افغانستان کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان کی کرکٹ اے ٹیم، جسے عبدالیان بھی کہا جاتا ہے، حال ہی میں یوتھ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے قطر گئی ہے۔
    طالبان حکومت افغانستان میں ایم ایم اے سمیت بعض مارشل آرٹس اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر چکی ہے، تاہم لڑکوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہے۔
    دوسری جانب خواتین اور لڑکیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے اور سپورٹس کلبز جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    Related Posts

    ڈسپلن کی خلاف ورزی، عماد بٹ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ سے باہر

    تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ

    خلیج میں جنگ کے بادل پھر گہرے! امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ‘ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

    مقبول خبریں

    ڈسپلن کی خلاف ورزی، عماد بٹ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ سے باہر

    ریڈیو پر کرکٹ کمنٹری ، اسکور میچ کے نتائج نشرکرنے پر پابندی

    تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ

    خلیج میں جنگ کے بادل پھر گہرے! امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ‘ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

    وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کی پارٹی میں بغاوت، باغیوں کو فنڈنگ روکنے کی دھمکی

    بلاگ

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.