دیر بالا (سدیس شیخ سے )
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی زیر صدارت سرکل کے تمام ایس ایچ اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقے کی مجموعی جرائم کی صورتحال، امن و امان، ٹریفک کے مسائل اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ایس ڈی پی او سرکل واڑی نے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشی، بھتہ خوری، ٹمبر اسمگلنگ، اسلحہ کی نمائش اور اشتہاری مجرمان کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائیاں مزید تیز کرنے کی واضح ہدایات جاری کیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے، ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت سے اجتناب برتنے اور جوانوں کے لیے بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے لازمی استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔


