Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

      اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا روپ بے نقاب: آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

      برصغیر میں ہوابازی کی تاریخ کا سنہری دن: کراچی اور ممبئی کے درمیان پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت ’’مفت میت ایمبولینس سروس‘‘ کا باقاعدہ آغاز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ: سلیم احمد اعوان شیخو) 

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ’’مفت میت ایمبولینس سروس‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اہم فلاحی منصوبے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد اویس مشتاق نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر نوید اقبال اور سماجی رہنما اشفاق نذر بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔افتتاحی تقریب کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں یہ مفت میت ایمبولینس سروس گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں اس سہولت کا دائرہ کار تحصیل ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور تک بڑھایا جائے گا۔ شہری گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں قائم ریسکیو 1122 کے ڈیسک سے رابطہ کر کے اس سروس سے استفادہ کر سکیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اویس مشتاق نے کہا کہ مفت میت ایمبولینس سروس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انسان دوست وژن کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس سہولت کا بنیادی مقصد غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا اور میت کو ہسپتال سے لواحقین کے گھر تک بلا معاوضہ منتقل کرنا ہے تاکہ مشکل ترین وقت میں شہریوں کی بھرپور معاونت ممکن ہو سکے۔ عوام کو بہتر طبی اور فلاحی سہولیات کی فراہمی اور ایسے تمام فلاحی اقدامات پر مؤثر عمل درآمد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ایمبولینس سروس کا معائنہ بھی کیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-16-at-2.53.57-PM.mp4

    Related Posts

    سکھر: ائیرپورٹ روڈ اور سندھی سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی قبضے ختم

    سکھر: ایس ایس پی سے شیعہ علماء کرام کے وفد کی ملاقات، امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال

    سکھر: 23 سال خدمات انجام دینے والے نجی بسکٹ فیکٹری کے ملازم کی ناانصافی کے خلاف دہائی، اہلِ خانہ کی کفالت مشکل ہوگئی

    مقبول خبریں

    سنٹرل پارک کے قریب نایاب الوؤں کا مسکن، نیویارکرز ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب

    یوکرین کے ڈرون آپریشنز اور اسٹار شیلڈ سیٹلائٹ تک رسائی محدود،انٹیلی جنس فراہمی بھی بند، حکم وائٹ ہاؤس سے آیا، امریکی حکام

    لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

    "وہ کون ہے”?اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرنیوالے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ گورنرشپ نہ ملنے پر ناراض ہیں، محسن نقوی

    سونا چاندی پھر اوپر

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.