واشنگٹن:امریکا میں آئندہ وسط مدتی (Midterm) انتخابات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی مقبولیت کو شدید دھچکا لگا ہے اور ان کی کارکردگی کے حوالے سے عوامی عدم اطمینان میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’فوکس نیوز‘ (Fox News) کے تازہ ترین سروے کے مطابق 64 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی مجموعی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ صرف 36 فیصد افراد نے ان کی صدارتی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ معاشی محاذ اور بالخصوص مہنگائی پر قابو پانے کے معاملے میں صدر ٹرمپ عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں:
77 فیصد شہریوں نے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔
55 فیصد امریکیوں نے مہنگائی کم کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے تمام تر دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا۔
سروے میں شریک امریکیوں کی اکثریت نے ملک کی معاشی حالت اور مستقبل کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مجموعی صدارتی کارکردگی,64%امریکیوں کا عدم اطمینان کا اظہار،معاشی صورتحال پر پریشانی,74% شدید تشویش ملک کی مجموعی سمت,66% عدم اطمینان،مستقبل میں معیشت کی مزید خرابی کا خدشہ,53% امریکی شہری پریشان ہیں۔
فوکس نیوز کے مطابق سروے میں سامنے آنے والے یہ اعداد و شمار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے اور موجودہ، دونوں ادوارِ صدارت میں ان کی مقبولیت کی کم ترین سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔یہ منفی نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے اور معیشت، روزگار اور مہنگائی ووٹرز کے لیے سب سے اہم اور بنیادی موضوعات بنے ہوئے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ان نتائج سے ریپبلکن پارٹی کی انتخاب مہم پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
مڈ ٹرم الیکشن سے پہلے فوکس نیوز کا سروے: 77 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی معاشی کارکردگی مسترد کر دی

