Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر برائے ماحولیات، انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ اور گرین بلڈنگ مریم اورنگزیب نے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی مؤثر حکمت عملی اور اقدامات کی بدولت لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ اس وقت آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے مصنوعی بارش کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی، البتہ اگر ضرورت پیش آئی تو یہ اقدام بھی اٹھایا جائے گا۔
    پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے حکومت کے ماحولیاتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سموگ سیزن کے دوران صرف روایتی اقدامات جیسے مقدمات درج کرنے یا سکول بند کرنے تک اکتفا کیا جاتا تھا، تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پہلی بار لاہور میں سموگ کے اصل اسباب پر جامع انداز میں کام شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر کے بہترین ماحولیاتی طریقوں کو اپناتے ہوئے "پنجاب کلائمیٹ واچ” کے نام سے پہلا ماحولیاتی سیف سٹی قائم کیا گیا ہے، جبکہ فضائی آلودگی مانیٹر کرنے کے لیے پہلی بار جدید آلات بھی نصب کیے گئے ہیں

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-09-at-03.12.10.mp4

    آٹھ ہزار سے زائد بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر کے کیو آر کوڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے، جبکہ 709 بھٹوں کو مزید میکنائزڈ بھی کیا گیا ہے۔
    کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے 10 ہزار سپر سیڈرز فراہم کیے گئے ہیں اور دو سال کی مسلسل آگاہی مہم کے بعد گھاس پھوس اور باقیات سے بیلز تیار کرنے کا عمل شروع کیا گیا جس سے کسانوں کو بھی خاطر خواہ فائدہ پہنچا۔
    انوائرمنٹل فورس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال پانچ لاکھ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اور اب شہری 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک اپنی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی مکمل کریں۔
    آٹھ ہزار سے زائد فیکٹری یونٹس پر کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ بادامی باغ، تاج پورہ، علی ٹاؤن اور ٹاؤن شپ جیسے زیادہ آلودگی والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ماضی میں آلودگی کا اندازہ لگانے کے لیے ہمارے پاس کوئی ڈیٹا ہی موجود نہیں تھا، اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) بڑھ کر 2400 تک پہنچ گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن اور بیجنگ جیسے شہروں کو آلودگی پر قابو پانے میں 20 سال کا عرصہ لگا، لیکن ہم اس پر انتہائی کم وقت میں قابو پا رہے ہیں۔ انہوں نے کامیاب نتائج کا سہرا لاہور کے شہریوں، کسانوں اور صنعت کاروں کے باہمی تعاون کے سر باندھتے ہوئے تمام لاہوریوں کو مبارکباد پیش کی۔

     

    Related Posts

    "کوکین کوئین”انمول پنکی کیس میں اہم پیشرفت،

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج، ضم شدہ اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز: اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب

    "فراڈ کا ابوجی کو نہ بتانا ورنہ وہ مرجائیں گے، لائبہ کے آخری الفاظ”، دل دہلا دینے والے حقائق سامنے آگئے

    مقبول خبریں

    "کوکین کوئین”انمول پنکی کیس میں اہم پیشرفت،

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج، ضم شدہ اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز: اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب

    "فراڈ کا ابوجی کو نہ بتانا ورنہ وہ مرجائیں گے، لائبہ کے آخری الفاظ”، دل دہلا دینے والے حقائق سامنے آگئے

    شہریوں کے حساس ترین نادرا ڈیٹا کی غیر قانونی فروخت کا معمہ حل: NCCIA لاہور کی عارف والا میں بڑی کارروائی، مرکزی ملزم گرفتار

    ایک ہفتے میں دس کلو آٹے کی قیمت 100روپے اضافہ

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.