لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے آج جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مسلم لیگ ن نے گورنر سندھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ سندھ کے عوام کی خدمت اور وفاق و صوبے کے درمیان روابط کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

