سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان)
ایمن آباد روڈ پر دیواناں والا چوک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر الیکٹرک سکوٹی سوار 29 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے ایمن آباد روڈ پر دیواناں والا چوک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور الیکٹرک سکوٹی کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں اکبر آباد کی رہائشی 29 سالہ حبیبہ دختر علی اکبر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے فرار ڈرائیور کی تلاش جاری کر دی ہے۔

