سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان)
یونین کونسل بن باجوہ کا سابق نائب قاصد 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب ٹریپ ریڈ کی۔ کارروائی کے دوران یونین کونسل بن باجوہ کے سابق نائب قاصد بشارت علی کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر ہی گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔


