میاں چنوں (بینقاب نیوز، رپورٹر عاصم کمال)
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے میاں چنوں کے نواحی گاؤں 67/15 ایل (وجھیانوالا) میں گوشت کے ایک اسٹور پر چھاپہ مار کر 4 من باسی، بدبودار اور سیاہ پڑ چکا گوشت برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق یہ مضرِ صحت گوشت مقامي ہوٹلوں اور میٹ شاپس کو سپلائی کیا جانا تھا۔ انہوں نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔


