عمرکوٹ (رپورٹ: بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)
ضلع عمرکوٹ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور ( , ) کی ہدایات پر تھانہ کنری پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کنری کی حدود سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 15-16 سالہ مسکان دختر نواب خاصخیلی کو کراچی کے علاقے محمود آباد ایسٹ سے بحفاظت بازیاب کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مقدمے میں مطلوب ملزم ایان ولد احسان (سکنہ محمود آباد، کراچی) کو بھی موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم تھانہ کنری میں درج مقدمہ نمبر 214/2026 (زیرِ دفعات 365-B, 34 PPC اور 3/2 PTIP Act 2018) میں پولیس کو مطلوب تھا۔ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق پیشرفت کی جا رہی ہے۔
