Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    طاقتور عہدے پر ہوتے ہوئے بھی مجبور،خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شوہر پر مقدمہ درج کیوں کرایا?

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ہیڈکوارٹرز ملیحہ سحر نے اپنے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد، ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے تھانہ ویمن میں باضابطہ مقدمہ درج کرا دیا۔پولیس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کے خاوند جواد علی کو گرفتار کرکے جیل بجھوا دیا ،ملزم جواد علی کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم کو14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

    ملیحہ سحر کی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو بچوں کی والدہ اور کمشنر آفس کی اعلیٰ افسر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے شوہر کی طرف سے مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا کر رہی تھیں، 2 اکتوبر کی شام ان کے شوہر نے ان پر شدید تشدد کیا، ان کا موبائل فون چھین لیا اور انہیں کمرے میں محبوس کرکے بند کر دیا۔
    مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے انہیں اپنے اہل خانہ سے رابطے، بچوں سے ملنے اور یہاں تک کہ ہنگامی صورتِ حال میں پولیس سے مدد لینے سے بھی سختی سے روک رکھا تھا، اس دوران انہیں جان سے مارنے اور بچوں کو شدید نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
    ایڈیشنل ڈی سی ملیحہ سحر نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اپنی جان اور جسمانی تحفظ کے حوالے سے شدید خطرات لاحق ہیں، لہذا انہوں نے قانون کے مطابق سخت کارروائی، اپنا طبی معائنہ کروانے اور جسم پر موجود زخموں کے شواہد محفوظ کرنے کی باقاعدہ درخواست کی ہے۔
    بتایا گیا ہے کہ تھانہ ویمن راولپنڈی پولیس نے متاثرہ افسر کی مدعیت میں فوری طور پر مقدمہ درج کر کے معاملے کی قانونی تفتیش شروع کر دی ہے، اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    Related Posts

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    مقبول خبریں

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، کل کابینہ سے منظوری کا امکان

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.