Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :خیبرپختونخوا میں عزم استحکام وژن کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مؤثر ثابت ہورہی ہیں۔ فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے دوران 3 فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا https://t.co/1xYtGQeIKy

    — Kashmala Murad (@KashmalaMurad37) October 5, 2026


    وزیراعظم کا خراج تحسین
    دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس پر کاری ضرب ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست اپنے عزم پر قائم ہے۔
    فورسز کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، وزیر داخلہ
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
    محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے۔
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    Related Posts

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    مقبول خبریں

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، کل کابینہ سے منظوری کا امکان

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.